شادی کے موقع پر مہندی لگانے کا حکم:
Question
شادی کے موقع پر مہندی لگانے کا کیا حکم ہے؟ نیز اس میں رسم و رواج کی پابندی ہوتی ہے، اور عورتیں جمع ہو کر لگاتی ہیں اس میں ناچ، گانا بجانا بھی ہوتا ہے، شرعاً اس کا کیا حکم ہے؟
Answer
بصورتِ مسئولہ عورتوں کے لیے انفرادی طور پر شادی و خوشی کے موقع پر مہندی لگانا مستحب ہے، لیکن رسم و رواج کی پابندی اور گانا بجانا وغیرہ منکرات ناجائز ہیں، ان سب کا ترک لازم ہے ۔
ملاحظہ ہو احسن الفتاوی میں ہے: عورتوں کے لیے مہندی لگانا مستحب ہے، مگر آج کل جو مہندی کی رسم ہے کہ دوسری عورتوں کا بھی بڑا مجمع لگ جاتا ہے یہ کئی مفاسد کا مجموعہ ہے اس لیے اس سے احتراز لازم ہے، اپنے طور پر عورتیں مہندی لگا سکتی ہیں ۔ (احسن الفتاوی: ۸/۱٦۰) ۔
فتاوی محمودیہ میں ہے:
عورتوں کو مہندی لگانا درست ہے، بلکہ ان کے لیے مخصوص ہے کہ ہاتھ، پیر کو لگائیں، مردوں کو ان کی مشابہت اختیار کرنا درست نہیں ۔ (فتاوی محمودیہ: ۱۱/۲۱٤، مبوب و مرتب) ۔
حلال و حرام میں ہے:
عورتوں کے لیے چونکہ زیبائش و آرائش کی رعایت زیادہ کی گئی ہے اس لیے وہ مہندی بھی لگا سکتی ہیں، ہاتھوں میں بھی اور پاؤں میں بھی ۔ (حلال و حرام: ۲۰۹، از مولانا خالد سیف اللہ صاحب) ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Where scholars differ, it’s safer to take the more cautious view.
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, please ask a Mufti. Report an issue
For corrections or mistakes, please email us at fatawasa786@gmail.com.
Source: Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya — https://fduz.org/fatwa/1336
Fatawa SA: https://fatawa.co.za/fatwa/duzakariyya-1336