چائے کی پیالی میں چمچی ہلانے کا طریقہ:
Question
لوگوں کی عادت ہے کہ پیالی میں شکر ڈال کر پیالی میں چمچی کو چلاتے ہیں، اگر کوئی شخص مغرب کی طرف منہ کیے ہوے ہو تو چمچی جنوب کی طرف چلانا بہتر ہو گا یا شمال کی طرف؟
Answer
اس مسئلہ میں صریح جزئیہ نظر سے نہیں گزرا تاہم اسلامی خط لکھنے پر قیاس کرتے ہوے جنوب کی جانب چلانا چاہیے جیسے خط لکھنے والے دائیں جانب سے یعنی دائیں ہاتھ کے قریب سے شروع کرتے ہیں اور بائیں جانب تک لے جاتے ہیں، مغرب کی طرف متوجہ آدمی جنوب کی طرف لے جاتا ہے، پھر قلم کو دائیں جانب لا کر پھر دائیں جانب سے شروع کرتے ہیں، چمچی میں بھی یہی مناسب ہوگا، باقی جائز دونوں طرف سے ہے، سائنس داں زمین کی حرکت کے بھی اسی طرح قائل ہیں، اور طواف کرتے ہیں تو اسی طرح چلتے ہیں جو کہ نبوی تعلیمات کا خلاصہ ہے ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Where scholars differ, it’s safer to take the more cautious view.
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, please ask a Mufti. Report an issue
For corrections or mistakes, please email us at fatawasa786@gmail.com.
Source: Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya — https://fduz.org/fatwa/2534
Fatawa SA: https://fatawa.co.za/fatwa/duzakariyya-2534