موئے گوش تراشنے کا حکم:

1 min readFatwa Vol 7 #131Urdu

Question

کیا کانوں کے بال کاٹنا جائز ہے یا نہیں؟ بعض لوگوں کے کانوں پر بال ہوتے ہیں اور نظر آتے ہیں؟ بینوا توجروا ۔

Answer

بصورتِ مسئولہ کانوں کے بال کاٹنا جائز اور درست ہے، جیسا کہ سرکے بالوں کا منڈانا اور رکھنا دونوں جائز ہے ۔

قال رسول الله ﷺ: الأذنان من الرأس. (رواه الترمذي: ۱/۱٦).

یہ حدیث شریف مسح کے بارے میں ہے یعنی سر پر مسح کیا جاتا ہے تو کان سرکے حکم میں ہے تو کان پر بھی مسح کیا جائے گا، لہذا اس کی مناسبت سے یہ کہا جائے کہ سرکے بال کاٹنا جائز ہے تو کان کے بال کاٹنا بھی جائز ہے خلاف صواب نہ ہوگا ۔ ملاحظہ ہو : (مردوں کے لباس اور بالوں کے شرعی احکام، ص
۷۲
) ۔

Questions about this ruling, answered only from the archive with sources.

Where scholars differ, it’s safer to take the more cautious view.

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, please ask a Mufti. Report an issue

For corrections or mistakes, please email us at fatawasa786@gmail.com.