مصباح اللہ اور مفتاح اللہ نام کا حکم:
Question
اگر کسی کا نام نصر اللہ اور مفتاح اللہ اور مصباح اللہ ہو تو اس کا مطلب کیا ہوگا؟ یعنی اللہ تعالی کی مدد کا کیا مطلب ہو سکتا ہے؟
Answer
نصر اللہ بمعنی ناصر لدین اللہ ہے اور مصباح اللہ کا معنی مصباح لدین اللہ اور مفتاح اللہ کا مطلب مفتاح لدین اللہ یا مفتاح للخیر ہے ۔ اور اللہ تعالی کی مدد یعنی اللہ تعالی کے دین کی مدد مراد ہے اور اللہ کے رسول ﷺ کی مدد کرنا ہے ۔ اس مسئلہ کے حوالہ جات ما قبل میں گزر چکے ہیں وہاں ملاحظہ کر لئے جائیں ۔ مفتاح للخیر سے متعلق حدیث شریف ملاحظہ کیجیے:
عن أنس بن مالك رضي الله عنه قال: قال رسول الله ﷺ: إن من الناس مفاتيح للخير مغاليق للشر، وإن من الناس مفاتيح للشر ومغاليق للخير، فطوبى لمن جعل الله مفاتيح للخير على يديه، وويل لمن جعل الله مفاتيح الشر علي يديه. (رواه ابن ماجه: ۱/۲۱ رقم ۲۳۷).
قال الإمام البوصيري في الزوائد: إسناده ضعيف من أجل محمد بن أبي حميد فإنه متروك.
وعن سهل بن سعد أن رسول الله ﷺ قال: إن هذا الخير خزائن، ولتلك الخزائن مفاتيح، فطوبى لعبد جعله الله مفتاحاً للخير مغلاقاً للشر، وويل لعبد جعله الله مفتاحاً للشر ومغلاقاً للخير. (رواه ابن ماجه: ۱/۲۱/۲۳۸).
وفي الزوائد: إسناده ضعيف لضعف عبد الرحمن.
مفتاح اللہ، مفتاح للخیر یعنی اللہ تعالی اس کو خیر کے پھیلانے اور شر کے مٹانے کا ذریعہ بنا دے، مطلب یہ ہے اللہ تعالی اپنے دین کے لیے قبول کر لے یہ بہت بڑی خیر اور خوشی کی بات ہے ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Where scholars differ, it’s safer to take the more cautious view.
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, please ask a Mufti. Report an issue
For corrections or mistakes, please email us at fatawasa786@gmail.com.
Source: Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya — https://fduz.org/fatwa/2818
Fatawa SA: https://fatawa.co.za/fatwa/duzakariyya-2818