ابرار الحق نام رکھنے کا حکم:

2 min readFatwa Vol 7 #226Urdu

Question

ایک شخص نے اپنے بیٹے کا نام ابرار الحق رکھا ہے یعنی اللہ کے ابرار حالانکہ ایک شخص ابرار نہیں ہوتا برّ ہوتا ہے پھر ایک آدمی کو ابرار کہنا صحیح ہے یا نہیں؟

Answer

گاہے گاہے ایک شخص کے لیے جمع کا لفظ بطورِ مبالغہ یا بطورِ تفاؤل استعمال کیا جاتا ہے گویا کہ وہ شخص پوری جماعت کے برابر ہیں، جیسے حضرت ابراہیم علیہ السلام کے لیے قرآنِ کریم میں امت کا لفظ وارد ہوا ہے ۔
قال الله تعالى: ﴿إن إبراهيم كان أمة قانتاً لله حنيفاً﴾

حضرت مفتی محمد شفیع صاحب رحمه الله نے امت کے معنی جامع الکمالات بتلائے ہیں ۔ (معارف القرآن:
۵
/
٤۰۵
) ۔
امام قرطبی فرماتے ہیں:
والأمة الرجل الجامع للخير. (تفسير قرطبي: ۱۰/۱۹۷).

تفسیر الخازن میں ہے:

سمي إبراهيم عليه السلام أمة لأنه اجتمع فيه من صفات الكمال وصفات الخير الأخلاق الحميدة ما اجتمع في أمة، ومنه قول الشاعر:
ليس على الله بمستنكر

٭

أن يجمع العالم في واحد
(تفسير الخازن: ٤/۱۲۲، ط: دار الفكر).

مزید ملاحظہ ہو : (
تفسير النسفي، وروح المعاني: ۱٤/۲٤۹، وتفسير الفخر الرازي: ۱۰/۱۳٦، وتفسير السمرقندي: ۲/۲۵٤).

اسی طرح کعب بن ماتع الحمیری کو احبار کہا جاتا ہے، احبار حبر کی جمع ہے حبر ایک متقی عالم کو کہتے ہیں چونکہ ان کا تقوی بہت سے متقیوں کے برابر تھا ۔
ملاحظہ ہو : (
سير اعلام النبلاء: ۳/٤۸۹، وتهذيب الكمال: ۲٤/۱۸۹، و ۱۹۲).

اسی طرح عبید اللہ احرار کو احرار کہتے ہیں احرار حر کی جمع ہے اس کا مطلب دنیا کی محبت سے آزاد ۔
ان کا نام خواجہ نصیر الدین عبید اللہ احرار ۔ ولادت ٤/ رمضان المبارک ۸۰٦٦ ھ بمطابق ۱٤۹۰؁ ء بمقام از بکستان اور وفات ۲٦/ربیع الاول بروزِ دو شنبہ ۔ سلسلہ نقشبندیہ کے بزرگ تھے ۔
اسی طرح خواجہ نظام الدین اولیاء کو اولیاء کہتے ہیں ۔ ملاحظہ ہو : (بزم صوفیہ، ص
۲۱۸
) ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Questions about this ruling, answered only from the archive with sources.

Where scholars differ, it’s safer to take the more cautious view.

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, please ask a Mufti. Report an issue

For corrections or mistakes, please email us at fatawasa786@gmail.com.