انٹرنیٹ پر تعلیمی ویڈیو دیکھنے کا حکم:

1 min readFatwa Vol 7 #272Urdu

Question

میں ایک یونیورسٹی کا طالبِ علم ہوں کبھی درسگاہ میں کوئی موضوع سمجھ میں نہیں آتا مثلاً علمِ طب کا موضوع تو میں وہ درس انٹرنیٹ یوٹیوب (youtube) پر ایک جگہ جہاں مختلف ویڈیو ہوتے ہیں بآسانی دستیاب ہوتے ہیں، اس پر سے میں اپنے درس سے متعلق تلاش کر کے سنتا ہوں اور دیکھتا ہوں، میرا سوال یہ ہے کہ کیا میرے لیے یوٹیوب کا استعمال ان دروس کے لیے جائز ہو گا یا نہیں؟ بینوا توجروا ۔

Answer

ویڈیو اور ٹی وی پر جو تصویریں آتی ہیں ان میں علماء کا اختلاف ہے بعض علماء ان کو عکس سمجھتے ہیں اس لیے بے حیائی کی تصویروں سے بچتے ہوے اپنی ضرورت کی چیزوں کے دیکھنے کی گنجائش ہے ۔
اس مسئلہ کے حوالہ جات ما قبل میں گزر چکے ہیں وہاں ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Questions about this ruling, answered only from the archive with sources.

Where scholars differ, it’s safer to take the more cautious view.

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, please ask a Mufti. Report an issue

For corrections or mistakes, please email us at fatawasa786@gmail.com.