خفین کی زِ پ (zip) کھلی رہ جانے پر مسح کا حکم:
Question
اگر خفین یعنی چمڑے کے موزوں کی زپ کھلی رہ گئی تو مسح ٹوٹ گیا یا نہیں؟ کیا وضو دہرانا پڑے گا؟ بینوا توجروا ۔
Answer
اگر کعبین کے اوپر زپ کھل گئی تو کوئی حرج نہیں اور اگر نیچے کھل گئی اور چلتے وقت تین انگلیوں کی مقدار پیر نظر آتا ہو تو مسح ٹوٹ جائے گا ۔ ملاحظہ ہو شرح منیۃ المصلی میں ہے:
وكذا الحكم لو انفتق خرزه أي خرز الخف إلا أنه أي الشأن لا يرى شيء من قدمه يجوز المسح لما قلنا، ولو كان الشيء من قدمه والمراد به المقدار المقدر بحيث يبدو أي يظهر حالة المشي أي حالة رفع القدم ولكن لا يبدو حالة الوضع يمنع جواز المسح لأن المعتبر حال المشي كذا ذكره في المحيط ولو كان الأمر بالعكس لا يمنع وكذا الخرق الكبير إذا كان فوق الكعب لا يمنع لأن ستر الخف لما فوق الكعب ليس بشرط لجواز المسح. (شرح منية المصلي، ص ۱۱٤، ط: سهيل اكيڈمي).
بہشتی زیور میں مرقوم ہے:
اگر موزے کی سیون کھل گئی لیکن اس میں سے پیر نہیں دکھائی دیتا تو مسح درست ہے، اور اگر ایسا ہو کہ چلتے وقت تین انگلیوں کے برابر پیر دکھائی دیتا ہے، یوں نہیں دکھائی دیتا تو مسح درست نہیں ۔ (بہشتی زیور، حصہ اول، ص ۹۳، دار الاشاعت) ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Where scholars differ, it’s safer to take the more cautious view.
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, please ask a Mufti. Report an issue
For corrections or mistakes, please email us at fatawasa786@gmail.com.
Source: Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya — https://fduz.org/fatwa/3287
Fatawa SA: https://fatawa.co.za/fatwa/duzakariyya-3287