بوقتِ احصار بلا قربانی حلال ہونے کا حکم:

3 min readFatwa Vol 3 #331Urdu

Question

اگر کسی شخص کو احرام میں محصر ہونے کا خطرہ ہے اور وہ کہ دے جہاں میں محصر ہوا وہاں حلال ہو جاؤں گا تو بغیر قربانی کے حلال ہو سکتا ہے یا نہیں؟

Answer

صورتِ مسئولہ میں مشہور مذہب کے مطابق بغیر قربانی کے حلال ہونا جائز نہیں ہے، لیکن اگر جنگ وغیرہ کوئی پریشان کن حالات شروع ہو جائے اور اس کے بغیر کوئی چارہ نہ ہو تو بحالتِ مجبوری بغیر قربانی کے حلال ہونا درست ہے، جیسا کہ امام محمد رحمه الله کے نزدیک جائز ہے ۔
ملاحظہ ہو زبدۃ المناسک میں ہے:
دوسری ضرورت یہ پیش آئے کہ ہدی نہیں ملتی بسببِ عجز مسکینی کے مثلاً جدہ یا کامران وغیرہ سے حکام نے جہازوں کو روک دیا بلکہ واپس کر دیا تو اغنیاء وہاں جہاز ہی میں سے اگر مل سکا تو جانور لے کر ذبح کر سکتے ہیں یا واپس ہو کر وطن وغیرہ میں کر لیں گے، مگر مساکین کس طرح کریں تو اس کا حیلہ یہ لکھتے ہیں کہ جب حج کرنے کو جانا ہو تو احرام باندھنے کے وقت یہ شرط کر لے کہ اگر میں محصر ہو جاؤں تو حلال ہو جاؤں گا (اس کو اشتراط الاحلال عند الاحرام کہتے ہیں) تو محصر ہونے کے وقت بغیر ذبح کرنے ہدی کے بھی حلال ہونا جائز لکھتے ہیں، لیکن مشہور مذہب وہی ہے کہ بغیر ذبح کرنے کے حلال نہ ہوگا اور اشتراط کو معتبر نہیں سمجھا گیا لیکن کرمانی اور سروجی نے امام محمد رحمه الله سے روایت کی ہے کہ اگر یہ شرط احلال کی احرام کے وقت ہو اور محصر ہوا تو جائز ہے حلال ہونا بغیر ہدی کے اور کیونکہ اب اس زمانہ میں بہت ہی انقلاب ہو رہا ہے اگر کہیں جنگ وغیرہ شروع ہو جانے کی وجہ سے ایسی رکاوٹیں پیدا ہو جائیں تو ناچاری میں گنجائش نکل سکتی ہے، مطلقاً احلال جائز نہیں ہے ۔ (زبدۃ المناسک: ۴۳۱ ۔ ۴۳۲) ۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:

ما لم يذبح لا يحل وهو قول عامة العلماء سواء شرط عند الإحرام الإهلال بغير ذبح عند الإحصار أو لم يشترط، ويجب أن يواعد يوماً معلوماً يذبح عنه فيحل بعد الذبح ولا يحل قبله. (الفتاوى الهندية: ۱/۲۵۵).

واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Questions about this ruling, answered only from the archive with sources.

Where scholars differ, it’s safer to take the more cautious view.

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, please ask a Mufti. Report an issue

For corrections or mistakes, please email us at fatawasa786@gmail.com.