کیٹ فیش کھانے کا شرعی حکم:

2 min readFatwa Vol 6 #85Urdu

Question

یہاں امریکہ میں ایک قسم کی مچھلی دستیاب ہوتی ہے جسے لوگ (cat fish) کہتے ہیں اور اس کے بارے میں لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ زمین کی تہہ میں سے گندگی وغیرہ کھاتی ہے اور نیچے ہی رہتی ہے تو کیا اس مچھلی کا کھانا جائز ہوگا یا نہیں؟

Answer

بصورتِ مسئولہ خراب اور گندی غذا کھانے والی مچھلی کا کھانا جائز اور درست ہے، خراب غذا کا کھانا موجبِ حرمت نہیں ہے ۔ بنا بریں (cat fish) کا کھانا جائز اور درست ہے ۔
ملاحظہ ہو در مختار میں ہے:

ولا يحل حيوان مائي إلا السمك الذي مات بآفة ولو متولداً في ماء نجس. وفي رد المحتار: قوله ولو متولداً في ماء نجس فلا بأس بأكلها للحال لحله بالنص، وكونه يتغذى بالنجاسة لا يمنع حله. (الدر المختار مع رد المحتار: ٦/۳۰٦، سعيد).
حاشية الطحطاوي
میں ہے:

وفي البزازية لو أرسلت السمكة في الماء النجس فكبرت فيه لا بأس بأكلها للحال. (حاشية الطحطاوي على الدر المختار: ٤/۱۵۷).

لیکن یہ اس وقت ہے جب کہ نجاست کے اثرات اس مچھلی میں ظاہر نہ ہوے ہوں اگر مچھلی میں نجاست کے اثرات مثلاً بدبو وغیرہ ظاہر ہو چکے ہوں پھر اس کو نہیں کھانا چاہیے ۔ اور ویسے بھی طبائع سلیمہ گندے اور بدبو دار کھانوں سے گن اور نفرت محسوس کرتی ہیں ۔
ملاحظہ ہو "الفقہ الحنفی فی ثوبہ الجدید" میں ہے:

وكونه يتغذى بالنجاسة لا يمنع حله، وهذا إذا لم تنتن، فإنها حينئذٍ لا يحل أكلها. (الفقه الحنفي في ثوبه الجديد: ۵/۲٦۰، حكم اكل الحيوانات المائية).

کٹ فیش کی تحقیق کے لیے ملاحظہ ہو: (ولڈبُک انسائیکلوپیڈیا:
۳
/
۲۲۳
، وانسائیکلوپیڈیابرطانیکا:
۲
/
٦۳۸
) ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Questions about this ruling, answered only from the archive with sources.

Where scholars differ, it’s safer to take the more cautious view.

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, please ask a Mufti. Report an issue

For corrections or mistakes, please email us at fatawasa786@gmail.com.