گردن کے بال صاف کرنے کا حکم:

1 min readFatwa Vol 7 #113Urdu

Question

عام طور پر لوگ سر کے بال کٹاتے وقت گردن کے بال بھی صاف کرتے ہیں، کیا گردن کے بال منڈانا درست ہے یا نہیں؟

Answer

گردن کے بال منڈانا جائز اور درست ہے ۔
فتاوی دار العلوم دیوبند میں ہے:
گردن کے بال جو کہ کانوں کے لو کے نیچے ہوتے ہیں تراشنا یا منڈانا ان کا جائز ہے ۔
كذا يشير إليه بعض ألفاظ الشامي من الحظر والإباحة وكذا صرح به حضرة الشيخ الگنگوهي رحمه الله في فتاواه:
۲
/
۸۳
. (
امداد المفتین، جلد دوم، ص
۸۱۸
، دار الاشاعت) ۔
امداد الاحکام میں ہے:
خلاصہ یہ ہے کہ گردن اور رخسار کے بال مونڈنا جائز اور حلق میں اختلاف ہے ۔ (امداد الاحکام:
٤
/
۳۳٤
) ۔
فتاوی رشیدیہ میں ہے:
گردن جدا عضو ہے اور سر جدا ہے لہذا اگر دن کے بال منڈانا درست ہے سر کا جوڑ علیحدہ کان کی لو کے پیچھے معلوم ہوتا ہے اس سے نیچے گردن ہے ۔ (فتاوی رشیدیہ، ص
٦۳۰
، اردو بازار، لاہور) ۔

Questions about this ruling, answered only from the archive with sources.

Where scholars differ, it’s safer to take the more cautious view.

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, please ask a Mufti. Report an issue

For corrections or mistakes, please email us at fatawasa786@gmail.com.