مشکلات دور کرنے اور مقصد میں کامیابی کا وظیفہ:

1 min readFatwa Vol 8 #19Urdu

Question

مجھے مقصد میں کامیابی کے لیے ایک ایسا مؤثر وظیفہ بتلائیے جو ہمارے اکابر سے منقول ہے؟ اور ایک ایسی دعا بتلائیے جو مشکلات اور بلا کو دور کرنے میں مؤثر ہو؟

Answer

بصورتِ مسئولہ ۱۔ اپنے جائز مقصد میں کامیابی کے لیے درجِ ذیل وظیفہ روزانہ سو مرتبہ پڑھے: "
اللهمَّ يا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ وَالْأبْصَارِ وَيا خَالِقَ اللَّيلِ وَالنَّهارِ قَلِّبْ قُلُوْبَهمْ بِالْمَوَدَّة وَالإِعْزَازِ وَاْلإِحْسَانِ". (
انوارِ شمسیہ، ص
۹۷
)۔
۲۔ مشکلات کو دور کرنے کے لیے روزانہ طلوعِ آفتاب اور غروبِ آفتاب کے وقت سات مرتبہ سورۂ و الضحی اور سورۂ انشراح پڑھا کرے۔ (انوارِ شمسیہ، ص
۹٤
)۔
ہموم و غموم سے نجات حاصل کرنے کے لیے پہلے تین مرتبہ درود شریف پڑھے اور پھر
"لا حول ولا قوة إلا بالله"
۳۱۳ مرتبہ اور آخری مرتبہ
"لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّة إِلَا بِالله الْعَلِيِّ الْعَظِيمْ"
مکمل پڑھے پھر تین مرتبہ درود شریف پڑھے۔ (انوارِ شمسیہ، ص
۹٤
)۔
یا ہر مشکل کے لیے یہ وظیفہ روزانہ ۳۱۳ مرتبہ پڑھے: "
رَبِّ إِنِّيْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ"
اور پہلے اور آخر میں درود شریف پڑھے۔ (انوارِ شمسیہ، ص
۸۷
)۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Questions about this ruling, answered only from the archive with sources.

Where scholars differ, it’s safer to take the more cautious view.

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, please ask a Mufti. Report an issue

For corrections or mistakes, please email us at fatawasa786@gmail.com.