مینڈک کے پیشاب اور پا خانہ کا حکم:

2 min readFatwa Vol 1 #316Urdu

Question

مینڈک کے پیشاب اور پا خانہ کا کیا حکم؟

Answer

مینڈک کا پیشاب اور پا خانہ ناپاک ہے اور نجاستِ غلیظہ ہے، اس لیے کہ مینڈک غیر ماکول اللحم جانوروں میں سے ہے اور ان جانوروں کا پیشاب اور پا خانہ ناپاک ہے ۔
بدائع الصنائع ہے:

وقوله عز شانه ويحرم عليهم الخبائث والضفدع والسرطان والحية ونحوها من الخبائث وروي عن رسول الله ﷺ سئل عن ضفدع يجعل شحمه في الدواء فنهي عليه الصلوة والسلام عن قتل الضفادع وذلك نهي عن أكله وروي أنه لما سئل عنه فقال عليه الصلاة والسلام خبيثة من الخبائث. (بدائع الصنائع ۵/۳۵، وكذا في فتاوى قاضيخان: ۳/۳۵۸).

الدر المختار میں ہے:

وبول غير مأكول ولو من صغير لم يطعم

وروث وخثى أفاد بهما نجاسة خرء كل حيوان غير الطيور. (الدر المختار: ۱/۳۱۸، سعيد).
وقال ابن عابدين: (قوله أفاد بهما) أراد بالنجاسة المغلظة. (فتاوى الشامي: ۱/۳۲۰، وكذا في الطحطاوي على مراقي الفلاح ص ۸۳).

فتاوی حقانیہ میں ہے:
فقہی اصول اور قواعد سے معلوم ہو تا ہے کہ مینڈک کا پیشاب ناپاک ہے اس لیے کہ بول غیر ماکول اللحم نجاست غلیظہ ہے ۔ (فتاوی حقانیہ: ۲/۵۸٤) ۔
امداد الفتاوی میں ہے:

في الدر المختار في النجاسة الغليظة: وبول غير مأكول
، پس بنا بریں قاعدہ بول غوک نجس غلیظ است البتہ درغو کے کہ درآب فی ماند حکم نجاست نکردہ شود للضرورۃ
كما في الدر المختار مسائل البير ولا نزح في بول فارة على الأصح في رد المحتار ولعلهم رجحوا القول بالعفو للضرورة
(امداد الفتاوی: ۱/۷۵)
فارسی عبارت کا خلاصہ یہ ہے کہ مینڈک کا پیشاب ناپاک ہے نجاستِ غلیظہ، مگر وہ مینڈک جو پانی میں رہتی ہے، ضرورت کی وجہ سے اس پر ناپاک ہو نے کا حکم نہیں لگائیں گے ۔

Questions about this ruling, answered only from the archive with sources.

Where scholars differ, it’s safer to take the more cautious view.

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, please ask a Mufti. Report an issue

For corrections or mistakes, please email us at fatawasa786@gmail.com.