(echo) گونجتی ہوئی آواز والے اسپیکر پر نماز کا حکم:

1 min readFatwa Vol 9 #134Urdu

Question

آج کل مساجد میں لاؤڈ اسپیکر ہوتا ہے بعض مرتبہ آواز اس میں گونجتی ہے، کیا ایسی حالت میں نماز ہو جائے گی یا نہیں؟ اور کیا خشوعِ نماز کے منافی ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا ۔

Answer

گونجتی ہوئی آواز میں اگر قراءت صاف سنائی دیتی ہے، اور مصلیوں کے ذہنوں پر بوجھ محسوس نہیں ہوتا تو نماز صحیح ہے اور منافی خشوع نہیں اور اگر مصلی حضرات کو ذہنی تشویش ہوتی ہے یا بہت زیادہ آواز میں تکرار ہے تو پھر ایسا لاؤڈ اسپیکر نماز میں استعمال نہیں کرنا چاہیے ۔
لاؤڈ اسپیکر پر نماز صحیح ہونے کے دلائل کے لیے ملاحظہ فرمائیں: (فتاوی دار العلوم زکریا، جلد دوم، از ص ۳۹۸ تا ص ٤۰٦، مجلس البحوث، ممبئی) ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم

Questions about this ruling, answered only from the archive with sources.

Where scholars differ, it’s safer to take the more cautious view.

Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, please ask a Mufti. Report an issue

For corrections or mistakes, please email us at fatawasa786@gmail.com.