ماتحت افراد کو شوریٰ کے فیصلوں سے آگاہ کرنے کا حکم:
Question
شوریٰ نے جو فیصلے کیے وہ فیصلے اور اُن کی وجوہات ماتحت لوگوں کو بتانا متولی حضرات پر ضروری ہے یا نہیں؟
Answer
تہمت سے بچنے کے لیے اور احتیاط کی خاطر ماتحت حضرات کو بتلا دینا چاہیے تاکہ بد گمانی کسی بھی قسم کی پیدا نہ ہو ۔ آنحضرت ﷺ ام المؤمنین حضرت صفیہ کے ساتھ نکلے تو سامنے آنے والوں کو بتلا دیا کہ میرے ساتھ صفیہ ہیں تاکہ دیکھنے والوں کو بد گمانی نہ ہو ۔ اس میں امت کو احتیاط اور بد گمانی سے بچنے کی تدبیر بتائی گئی ہے ۔ ہاں اگر ماتحت حضرات اطمینان کا اظہار کریں اور وضاحت کر دیں کہ ہمیں آپ نہ بھی بتائیں تو بھی ہم مطمئن ہیں تو نہ بتانے میں کوئی حرج نہیں ۔
Where scholars differ, it’s safer to take the more cautious view.
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, please ask a Mufti. Report an issue
For corrections or mistakes, please email us at fatawasa786@gmail.com.
Source: Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya — https://fduz.org/fatwa/344
Fatawa SA: https://fatawa.co.za/fatwa/duzakariyya-344