سنی لڑکے کا شیعہ لڑکی سے نکاح کا حکم:
Question
کیا سنی لڑکے کا نکاح شیعہ لڑکی کے ساتھ جائز ہے یا نہیں؟ اور اس کے برعکس کیا حکم ہے؟ یعنی سنی لڑکی کا نکاح شیعہ لڑکے کے ساتھ ہو سکتا ہے یا نہیں؟
Answer
جو شیعہ قطعیاتِ اسلام کے خلاف کوئی عقیدہ رکھتے ہوں وہ کافر ہیں، ان کے ساتھ رشتۂ مناکحت جائز اور درست نہیں ہے۔
عام طور پر شیعہ درجِ ذیل کفریہ عقائد رکھتے ہیں:
(۱) حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی الوہیت کا عقیدہ۔
(۲) حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا پر تہمت لگانا۔
(۳) حضرت جبرئیل علیہ السلام سے غلطی ہونے کا عقیدہ۔
(٤) تحریفِ قرآن کا عقیدہ۔
(۵) حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کی صحابیت کا منکر ہونا۔ وغیرہ وغیرہ
لہذا کفریہ عقائد رکھنے والے گمراہ فرقہ لوگوں کے ساتھ نکاح وغیرہ سے اجتناب لازم ہے، اور ایسے لوگوں کا حکم مرتد کی طرح ہے اور مرتد کے ساتھ بھی نکاح جائز نہیں ہے۔
نیز فقہاء نے کفریہ عقیدہ رکھنے والوں کو دائرۂ اسلام سے خارج قرار دیا ہے۔
ملاحظہ فرمائیں فتاوی ہندیہ میں ہے:
ولو قذف عائشة رضي الله تعالى عنها بالزني كفر بالله
من أنكر إمامة أبي بكر الصديق رضي الله تعالى عنه فهو كافر، وكذلك من أنكر خلافة عمر رضي الله تعالى عنه
ويجب إكفار الروافض في قولهم برجعة الأموات إلى الدنيا وتناسخ الأرواح وبانتقال روح الإله إلى الأئمة، وبقولهم في خروج إمام باطن وبتعطيلهم الأمر والنهي إلى أن يخرج الإمام الباطن، وبقولهم إن جبرئيل عليه السلام غلط في الوحي إلى محمد ﷺ دون علي بن أبي طالب رضي الله تعالى عنه، وهؤلاء القوم خارجون عن الملة الإسلام وأحكامهم أحكام المرتدين، كذا في الظهيرية. (الفتاوى الهندية: ۲/۲٦٤، الباب التاسع في أحكام المرتدين. ومثله في الفتاوى التاتارخانية: ۵/۵۳۸، كتاب أحكام المرتدين، إدارة القرآن).
نیز شیعوں کی کتابوں میں بھی مذکور ہے کہ ان کا نکاح سنیوں کے ساتھ جائز نہیں ہے۔
ملاحظہ فرمائیں فروع کافی (شیعہ کی کتاب ہے) میں ہے:
قال أبو عبد الله: لا يزوج المؤمن الناصبة ولا يتزوج الناصب المؤمنة
عن أبي عبد الله قال: سأله أبي وأنا أسمع عن النكاح اليهودية والنصرانية فقال: نكاحهما أحب إلى من نكاح الناصبة. (فروع الكافي: ۵/۳٤۸. ۳۵۱، باب مناكحة النصاب والشكاك).
شیعہ سنیوں کو ناصبی کہتے ہیں ملاحظہ ہو عقائد الشیعہ میں ہے:
"والناصب" في عقيدة الشيعة هو الذي يناصب آل البيت العداء، وهم أهل السنة جميعاً، لأنهم حسب معتقد الشيعة، قد ناصبوا أمير المؤمنين العداء واعتصبوا حقه في الخلافة، والخميني يعد أهل السنة من النواصب. (عقائد الشيعة في الميزان: ص ۱۳۵، عقيدة التولي والتبري والنواصب.. از محمد كامل الهاشمي).
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Where scholars differ, it’s safer to take the more cautious view.
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, please ask a Mufti. Report an issue
For corrections or mistakes, please email us at fatawasa786@gmail.com.
Source: Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya — https://fduz.org/fatwa/1303
Fatawa SA: https://fatawa.co.za/fatwa/duzakariyya-1303