مرد کے لیے ۹ کیرٹ سونے کی انگشتری پہننے کا حکم:
Question
کیا ۹ کیرٹ سونے کی انگوٹھی پہننا مرد و عورت کے لیے جائز ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا ۔
Answer
۹ کیرٹ سونے کے بارے میں ما قبل میں مذکور ہوا کہ اس میں سونا مغلوب ہے اور دوسری دھات غالب ہے، لیکن عرفِ عام میں اس کو سونا ہی کہتے ہیں اس وجہ سے عورت ۹ کیرٹ سونے کی انگوٹھی اور دوسرے زیورات وغیرہ پہن سکتی ہے، البتہ مرد کے لیے چاندی کے علاوہ کسی اور دھات کی انگوٹھی درست نہیں ہے اور اس میں عورتوں کے ساتھ مشابہت بھی پائی جاتی ہے اس لیے ممنوع ہے ۔
ملاحظہ ہو ترمذی شریف میں روایت ہے:
عن أبي موسي أن رسول الله ﷺ قال: حرم لباس الحرير والذهب على ذكور أمتى وأحل لإناثهم
۔
لإناثهم. (جامع الترمذي: ۱/۳۰۲، ط: فيصل، والنسائي: ۲/۲۸٤).
امام نووی رحمه الله فرماتے ہیں:
وأما خاتم الذهب فهو حرام على الرجل بالإجماع وكذا لو كان بعضه ذهباً وبعضه فضة
وأما النساء فيباح لهن لبس الحرير وجميع أنواعه وخواتيم الذهب وسائر الحلي منه ومن الفضة. (شرح صحيح مسلم: ۲/۱۸۸).
قال في الجوهرة النيرة: ثم الخاتم من الفضة إنما يباح للرجال إذا ضرب على صفة ما يلبسه الرجال أما إذا كان على صفة خواتيم النساء فمكروه. (الجوهرة النيرة: ۲/۳۸۳، كتاب الحضر والإباحة، ط: إمداديه، ملتان).
مولانا محمد یوسف لدھیانوی رحمه الله فرماتے ہیں:
ائمہ اربعہ کا اجماع ہے کہ سونا پہننا مردوں کو حرام ہے اور عورتوں کے لیے حلال، بہت سے اکابر نے اس پر اجماع نقل کیا ہے ۔ (آپ کے مسائل اور ان کا حل:
۳۷۲/۸
، طبع جدید) ۔
خلاصہ یہ ہے کہ ۹ کیرٹ سونا پہننا عورتوں کے لیے جائز اور درست ہے اور مردوں کے لیے ناجائز ہے ۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Where scholars differ, it’s safer to take the more cautious view.
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, please ask a Mufti. Report an issue
For corrections or mistakes, please email us at fatawasa786@gmail.com.
Source: Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya — https://fduz.org/fatwa/2680
Fatawa SA: https://fatawa.co.za/fatwa/duzakariyya-2680