کنیت والے اسماء کا حکم:
Question
ہمارے محلہ میں ایک لڑکے کا نام ابو ذر اور ایک کا نام ابو ہریرہ ہے یہ دونوں صحابہ کرام کے نام ہیں، لیکن ان ناموں کا کیا مطلب ہوگا؟
Answer
اس قسم کے نام نیک فالی اور برکت کے لیے رکھے جاتے ہیں کہ اللہ تعالی ان بچوں کو صحابہ کرام کی طرح بنا دیں، نیز ان کا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ذر کے معنی فصل بونا اور زراعت کرنا ہے تو ابو ذر کا مطلب فصل بونے والا یعنی لوگوں کو خیر پہنچانے والا اور ابو ہریرہ کا مطلب بلی پالنے والا یعنی کمزوروں کی مدد کرنے والا حتی کہ کمزور جانوروں کی خدمت کرنے والا، اسی طرح ابوبکر کا مطلب جوان اونٹ والا، یعنی جوان اونٹ کو پالتا ہے تاکہ اس کو دین کی خدمت میں استعمال کرے اور اس سے اپنا گزارہ بھی کرے پہلے زمانہ میں اونٹوں کو گھوڑوں کی طرح جہاد اور دینی کاموں میں استعمال کرتے تھے، یاد رہے کہ اب اور ابن لگانے کا ایک مطلب صاحب ہوتا ہے، جیسے ابو لہب لہب والا، ابن السبیل، صاحب السبیل راستہ والا۔
نیز اب کے معنی: مالک، صاحب، موجد، شوہر وغیرہ بھی آتے ہیں۔ ملاحظہ کیجیے: (
القاموس الوحيد: ۱/۱۰٦، ولسان العرب: ۱٤/۱۳، ط: دار الفكر، وفتح الباري: ۱/۵۹۹، وإرشاد الساري: ۹/۱۱٦، والمعجم الوسيط، ص ٤، وشرح الابي: ۱٤/۲۹٤).
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Where scholars differ, it’s safer to take the more cautious view.
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, please ask a Mufti. Report an issue
For corrections or mistakes, please email us at fatawasa786@gmail.com.
Source: Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya — https://fduz.org/fatwa/2797
Fatawa SA: https://fatawa.co.za/fatwa/duzakariyya-2797