ذی روح کی تصویر والا کیک بنانے کا حکم:
Question
ایک عورت کو چرچ کی جانب سے بطخ کی شکل میں ایک کیک بنانے کا آرڈر ملا ہے، جس پر بائبل کی ایک عبارت بھی لکھی جائے گی، کیا ایسا آرڈر قبول کرنا اور ایسا کیک بنانا درست ہے یا نہیں ؟ اسی طرح بچوں کے لیے مصور کیک بنانا جائز ہے یا نہیں ؟ بینوا توجروا۔
Answer
شریعتِ مطہرہ میں ذی روح کی تصویر بنانا اور اس کا پیشہ اختیار کرنا ممنوع اور ناجائز ہے، بنا بریں بطخ کی شکل میں کیک بنانا درست نہیں ہے اور ایسا آرڈر لینا بھی درست نہیں ہے۔ ہاں اگر سر نہ بنایا جائے تو پھر یہ تصویر کے حکم میں نہیں ہے۔ ملاحظہ ہو فتاوی شامی میں ہے:
فظاهر كلام النووي في شرح مسلم الإجماع على تحريم تصوير الحيوان وقال: وسواء صنعه لما يمتهن أو لغيره فصنعته حرام بكل حال لأن فيه مضاهاة لخلق الله تعالى وسواء كان في ثوب أو بساط أو درهم وإناء وحائط وغيرها. (فتاوى الشامي: ۱/٦٤۷، سعيد).
بدائع الصنائع میں مرقوم ہے:
فإن كانت مقطوعة الرؤوس فلا بأس بالصلاة فيه لأنها بالقطع خرجت من أن تكون تماثيل وألحقت بالنقوش والدليل عليه ما روي أن رسول الله ﷺ أهدي إليه ترس فيه تماثيل طير فأصبحوا وقد محي وجهه. (بدائع الصنائع: ۱/۱۱۵، ۱۱٦، سعيد).
(وكذا في البحر الرائق: ۲/۳۰، كوئته، وشرح معاني الآثار: ۲/٦٦۳).
فتاوی محمودیہ میں ہے:
جاندار تصویروں کا پتھر، مٹی، مٹھائی، کھلونے سب منع ہیں، مسلمانوں کا اس سے بچنا لازم ہے۔ (فتاوی محمودیہ:
۱۹
/
٤۷٤
، ط: جامعہ فاروقیہ)۔
فتاوی محمودیہ میں دوسری جگہ مرقوم ہے: اگر مور کا سر نہ بنایا جائے تو شرعاً اس کی اجازت ہے۔ (فتاوی محمودیہ:
۱۹
/
٤۷۲
)۔
جواہر الفقہ میں مذکور ہے:
وہ ناقص تصویر جس میں سر نہ ہو اس کا بنانا جائز ہے، خواہ ہاتھ پاؤں یا تنہا آنکھ ناک وغیرہ اعضاء کی تصویر ہو یا علاوہ سر کے اور باقی سب بدن کی تصویر ہو۔ (جواہر الفقہ:
۷
/
۲۵۳
)۔
واللہ سبحانہ و تعالی اعلم
Where scholars differ, it’s safer to take the more cautious view.
Fatawa SA is an independent, read-only index of fatawa already published by Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya. It is not a fatwa service. For your own situation, please ask a Mufti. Report an issue
For corrections or mistakes, please email us at fatawasa786@gmail.com.
Source: Darul Iftaa, Darul Uloom Zakariyya — https://fduz.org/fatwa/3067
Fatawa SA: https://fatawa.co.za/fatwa/duzakariyya-3067